پانی کی لہروں پہ حرف بیاں لکھنا چھوڑ دو
ساحل پر ریت کے کچے مکاں بنانا چھوڑ دو
چاہو تو بے سبب چاہو مجھے ورنہ
میری مانو تو چاہت کے اسباب بنانا چھوڑ دو
دنیا نام ہے مشکلوں اور نفرتوں کا
میرے لیے دنیا یا مجھے دنیا کے لیے چھوڑ دو
پانی کی لہروں پہ حرف بیاں لکھنا چھوڑ دو
ساحل پر ریت کے کچے مکاں بنانا چھوڑ دو
چاہو تو بے سبب چاہو مجھے ورنہ
میری مانو تو چاہت کے اسباب بنانا چھوڑ دو
دنیا نام ہے مشکلوں اور نفرتوں کا
میرے لیے دنیا یا مجھے دنیا کے لیے چھوڑ دو
در بدر کی سزا سے ڈرتے ہیں
خشک پتے ہوا سے ڈرتے ہیں
آندھیوں سے کبھی محبت تھی
اب تو باد صبا سے ڈرتے ہی
نفرتوں نے وہ لذتیں بخشیں
چاہتوں کی بلا سے ڈرتے ہیں
لوگوں کے کرم ہیں اتنے
زندگی کی دعا سے ڈرتے ہیں
کب اسکو انتظار میرا تھا
یہ تو بس اعتبار میرا تھا
کچھ میری ہی خوش فہمی تھی شاید
کہ اس پر اختیار میرا تھا
کبھی اسکی حالت ویسی تھی
جیسے دل بے قرار میرا تھا
غموں میں قید کر گیا مجھ کو
وہی جو غم گسار میرا تھا
میں کیسے بھول جاوں ایسا شخص
جو کبھی اک بار میرا تھا