Friday, December 18, 2009

Main hoon bhi ya..





میں ہوں بھی یا نہیں ہوں میں




کسی سبب سے اگر بولتا نہیں ہوں میں

تو یوں نہیں کہ تجھے سوچتا نہیں ہوں میں

 

میں تم کو خود سے جدا کر کے کس طرح دیکھوں

کہ میں بھی تم ہوں دوسرا نہیں ہوں میں

 

میرے بدن کی ہر اینٹ میں انا رکھی ہے

میں خود بنا ہوں بنایا ہوا نہیں ہوں میں

 

میرے وجود کے اندر مجھے تلاش نہ کر

کہ اس مکان میں اکثر رہا نہیں ہوں میں

 

میں اک عمر سے خود کو تلاش رہا ہوںمگر

یقین نہیں ہوں بھی یا نہیں ہوں میں



No comments:

Post a Comment